imran-khan

پاناما لیکس کیس میں کامیابی کے لئے خان صاحب آخر کیا کیا کریں گے؟

اسلام آباد (ہاٹ لائن) تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے پاناما لیکس کیس میں کامیابی کے لیے اپنے روحانی پیشوا سے ایک اور انگوٹھی لے کر پہن لی ۔نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان لندن سے واپسی کے بعد میڈ یا کے سامنے آئے تو ان کے دائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی میں دوسری انگوٹھی نظر آئی ۔ذرائع کا کہنا ہے انگوٹھی لے کر پہننے کا مقصد پاناما لیکس کیس میں کامیابی کی خواہش پوری ہونا ہے ۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی عمران خان نے سیاست میں کامیابی کے لیے اپنے روحانی پیشوا سے ایک انگوٹھی لے کر پہن رکھی تھی تاہم اب لندن سے واپسی کے بعد ان کے ہاتھ میں دو انگوٹھیاں نظر آئیں ۔