pti-flag

پاناما کیس میں تیاریوں کا جائزہ، پی ٹی آئی نے وکلاءاور پارٹی کی سینئر قیادت کو بنی گالہ طلب کر لیا

اسلام آباد (ہاٹ لائن ) تفصیلات کے مطابق عمران خان نے پاناما کیس میں تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے پی ٹی آئی کی وکلاءاور پارٹی کی سینئر قیادت کو بنی گالہ طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان پاناما کیس میں وکلاءکی تیاریوں کا جائزہ لیں گے اور وکلاءاگلی سماعت کے حوالے سے عدالت میں پیش کیے جانے والے دلائل پر عمران خا ن کو بریفنگ بھی دیں گے ۔
آج مشاور ت کے بعد یہ فیصلہ بھی کیا جائے گا کہ پاناما لیکس کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ میں مزید شواہد اور دستاویزی ثبوت جمع کرائے جائیں یا نہیں ۔