army-cheif

امریکی حکام نے سپہ سالار کو قابل قدر اور قابل احترام ساتھی قرا ر دے دیا

واشنگٹن (ہاٹ لائن) امریکی حکام نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قابل قدر اور قابل احترام ساتھی قرا ردیتے ہوئے ان کی مستقبل کی سرگرمیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے آرمی چیف کے نام کا اعلان ہفتے کے روز متوقع ہے اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے بھی الوداعی ملاقاتوں کا آغاز کر دیا ہے۔نجی خبر رساں ادارے کے مطابق جنرل راحیل شریف کے آرمی چیف کی حیثیت سے ریٹائرمنٹ سے متعلق سوال پر امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ایک ترجمان نے کہا کہ پاک فوج میں کسی بھی قسم کی تبدیلی ایک اندرونی معاملہ ہے اور بہتر یہی تھا کہ اس سے متعلق کوئی بیان بھی حکومت کی جانب سے ہی سامنے آتا۔ انہوں نے کہا کہ ” ہم نے چیف آف آرمی سٹاف کی تبدیلی کی خبریں دیکھی ہیں۔ یہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، اور میں آپ سے کہوں گا کہ اس سے متعلق مزید معلومات کیلئے حکومتِ پاکستان سے رابطہ کریں۔“