court-justice

ڈائریکٹر پروین رحمان کے قتل کیس کی سماعت 6 دسمبر تک ملتوی

کراچی (ہاٹ لائن) عدالت نے گواہ پیش نہ ہونے پر اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان کے قتل کیس کی سماعت 6 دسمبر تک ملتوی کر دی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں ڈائریکٹر اورنگی پائلٹ پراجیکٹ پروین رحمان کے قتل کیس کی سماعت ہوئی جس دوران ملزم رحیم عرف سواتی کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا اور مفرور ملزمان سے متعلق عدالت کو بتایا گیا کہ نور محمد اور احسان الدین کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے، ملزمان کو اقدام قتل، پولیس مقابلے اور اسلحہ ایکٹ میں اشتہاری قرار دیا گیا ۔ عدالت نے گواہ پیش ہ ہونے پر کیس کی سماعت 6 دسمبر تک ملتوی کر دی ہے۔واضح رہے کہ پروین رحمان کو 13 مارچ 2013ءمیں نشانہ بنایا گیا تھا اور سپریم کورٹ نے معاملے کا ازخود نوٹس لیا تھا۔ اس کیس کے ملزم رحیم عرف سواتی کو پولیس نے مانسہرہ سے گرفتار کیا تھا۔