sindh-assembly

سندھ اسمبلی میں ٹرانسپرنسی بل 2016ءمنظور

کراچی(ہاٹ لائن) نجی ٹی وی کے مطابق سینئر وزیر نثار کھوڑوں نے ایوان میں ٹرانسپرنسی بل 2016ءپیش کیا جسے منظور کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایوان میں سندھ موٹر وہیکل ترمیمی بل 2016ءبھی پیش کیا گیا جسے قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔ ڈپٹی سپیکر کا کہنا تھا کہ قائمہ کمیٹی کی سفارشات کے بعد دوبارہ غور کیا جائے گا اور اس کے ساتھ ہی ایوان کی کارروائی کل صبح 10 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔ ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی نے اراکین کو آگاہ کیا کہ کل کا اجلاس پرانے ہال میں ہو گا اس لئے تمام اراکین وہیں تشریف لائیں۔