sheikh-rasheed

نواز شریف سے حکومت نہیں چل رہی مگر ضد کئے بیٹھے ہیں: شیخ رشید

لاہور (ہاٹ لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت ڈان نیو ز کیس سے نہیں بچ سکے گی کیونکہ یہ اداروں کا فیصلہ ہے اور دنیا ادھر کی ادھر ہو سکتی ہے مگر اداروں کا فیصلہ بدل نہیں سکتا ۔کسی کے آنے یا جانے سے اداروں کو فرق نہیں پڑتا ۔” سمندر کی تہہ میں مگر مچھ بیٹھے ہوئے ہیں “۔نواز شریف سے حکومت نہیں چل رہی مگر ضد کئے بیٹھے ہیں اور ضد کا انجام برا ہوتا ہے. میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ حکومت اور جمہوریت کو جتنا نقصان سپیکر ایاز صاد ق نے پہنچایا کسی اور نے نہیں پہنچایا ، کوئی بھی یہ ماننے کو تیار نہیں کہ نواز شریف نے عوام کے پیسے سے مے فیئر فلیٹ نہیں خریدے ۔ ”نواز شریف سپریم کورٹ میں کیس ہاریں یا جیتیں مگر عوامی عدالت میں وہ ہار چکے ہیں “۔ اگر عوا م کی عدالت میں ہارا ہوا یہ سمجھ رہا ہے کہ اس نے اقتدار کو بچا لیا تو جس ذلت سے یہ اقتدار بچاہے اس سے تو نہ ہی پچتا تو اچھا تھا۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں ثبوت اور نواز شریف کے سیاسی تابوت بھی ائیں گے اور کفن بھی ہو گا اور نواز شریف کی سیاست دفن ہو گی ۔میں رکن اسمبلی ہوں مگر دو بار جہاز سے اتارا گیا.