وزیراعلیٰ سندھ سے میئر کراچی وسیم اخترکی ملاقات

کراچی(ہاٹ لائن)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے میئر کراچی وسیم اخترنے وزیراعلیٰ ہاﺅس میں ملاقات کی ملاقات میں میئر کراچی نے وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے کئے جانے والے تعاون کو سراہا ۔اس موقع پر کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی اورکے ایم سی کے مسائل حل کرنے اور مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ شہر کی ترقی میں میں آپ کے ساتھ ہوں ۔