nawaz-sharif

ایمبولینسوں کو نشانہ اور بے گناہ شہریوں کی ہلاکت کشمیر ایشو دبانے کی کوشش ہے ، نواز شریف

اسلام آباد (ہاٹ لائن)وزیر اعظم نوازشریف نے بھارتی سکیورٹی فورسز کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر میں وادی نیلم کے قریب ایل او سی پر سول بس پر کی جانے والی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ کوئی ذمہ دار ریاست بالعموم بے گناہ شہریوں اور بالخصوص ایمبو لینسوں کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دے سکتی ، درحقیقت بھارت عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور مظالم سے توجہ ہٹانے کی کوشش کررہا ہے ،پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑےگا۔ وزیر اعظم محمد نوازشریف نے بھارتی سکیورٹی فورسز کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر میں وادی نیلم کے قریب ایل او سی پر سول بس پر کی جانے والی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے ۔وزیر اعظم محمد نواز شریف نے شہید ہونیوالوں کےلئے مغفرت اور لواحقین کےلئے صبر جمل کی دعا کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ انہیں یہ ناقابل تلافی نقصان بر داشت کر نے کی توفیق دے ۔