بھارتی حرکتوں سے امن و امان کو خطرہ ہے،سرتاج عزیز

اسلام آباد(ہاٹ لائن) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارتی حرکتوں سے امن و امان کو خطرہ ہے،ہارٹ آف ایشیاءکانفرنس میں جانے کے فیصلے پر نظرثانی کریں گے۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے” آج شاہ زیب خانزادہ “کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حرکتوں سے امن و امان کو خطرہ ہے،اقوام متحدہ کے نوٹس میں بات لا چکے ہیں،دنیا کب تک کشمیر کو نظر انداز کرتی رہے، بھارت کو اسی کی زبان میں جواب دیں گے، کشمیر کے حوالے سے اپنے موقف پر قائم ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ بھارت کی فائرنگ کی وجہ سے 40 شہری شہید ہوچکے ،دنیا کو نوٹس لینا ہوگا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال نظر انداز نہیں کی جا سکتی ،پی 5 کے ملکوں کو بھارتی جارحیت پر بریفنگ دی جائے گی ،یو این مبصر گروپ سے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کو رپورٹ بھیجے ،بھارت مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے توجہ ہٹانا چاہتاہے بھارت کے ارادے کشیدگی بڑھانے کے ہیں ۔