rescue-1122

فیروز والا : کالا خطائی روڈ پر ڈمپر اور کار میں تصادم ، 3افراد جاں بحق

فیروز والا(ہاٹ لائن)نجی ٹی وی کے مطابق کالاخطائی روڈ پر تیز رفتار ڈمپر مخالف سمت سے آنے والی کار سے جا ٹکرایا ۔ حادثے کے نتیجے میں کارمیں سوار 3افراد لقمہ اجل بن گئے جن کی لاشیں پولیس نے قبضے میں لے لی ہیں ۔کارمیں سوارافرادنارنگ سےشیخوپورہ جارہےتھےْ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرا ر ہو گیا ہے جس کی تلاش جار ی ہے تاہم مرنے والے تینوں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ۔