milk

بہاولنگر : مضر صحت دودھ پینے سے 2افراد جاں بحق ، 2بچے ہسپتال منتقل

بہاولنگر(ہاٹ لائن) تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کے نواحی چک نمبر 200مراد میں مضر صحت دودھ پینے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد کی حالت غیر ہو گئی جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر ان میں سے دو جانبر نہ ہو سکے ۔ دودھ پینے سے متاثر ہونے والے دو بچوں کی حالت تشویشناک ہے جن کا علاج جاری ہے ۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی شناخت نزیر احمد اور منوراں بی بی کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ انکے دو بچے ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور دودھ کے نمونے لیکر لیبارٹری بھجوائے جائیں گے ۔