firing

غیرت کے نام پر قتل عام

پشاور (ہاٹ لائن ) نجی ٹی وی کے مطابق پشاور کے علاقے جہانگیر آبا دمیں ایک شخص نے شک گزرنے پر بیٹی اور نوجوان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں جاں بحق ہو گئے ۔ فائرنگ کے بعد ملزم نے گرفتاری دیدی ۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص نے خود ہی گرفتاری پیش کر دی ہے جس نے بتایا ہے کہ اس نے شک کی بناءپر اپنی بیٹی اور نوجوان کو قتل کیا تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں ۔