shahbaz-sharif

وزیر اعلی پنجاب نے ایل او سی پر شہید فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا

لاہور(ہاٹ لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ایل او سی پر شہید فوجیوں کی بہادری اور جرات کو خراج عقیدت پیش کیا ،ان کا کہنا ہے کہ بہادر افواج نے وطن کی حفاظت کے لیے قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کیے ۔میڈ یا روپورٹس کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ قوم کو پاک فوج کے شہدا کی عظیم قربانیوں پر فخر ہے ۔انہوں نے کہا کہ مادر وطن کی حفاظت کے لیے اپنا آج قربان کرنے والے قوم کے ہیرو ہیں ۔شہبا ز شریف نے مزید کہا کہ شہید ہونے والے پاک فوج کے بہادر سپوت عوام کے دلوں میں زندہ ہیں ۔