murder

سیالکوٹ: گھریلو حالات سے تنگ شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا

سیالکوٹ (ہاٹ لائن) نجی ٹی وی کے مطابق مظفر پور میں گھریلو حالات سے تنگ آکر ایک شخص نے فائرنگ کر کے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور خودکشی کر لی ۔ملزم نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد سر پر گولی مار کر خودکشی کر لی جس کے بعد پولیس نے دونوں لاشیں قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی ہیں اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات میں پتہ چلا ہے کہ شوہر نے گھریلو حالات سے تنگ آکر ایسا کیا مگر بیوی کو قتل کرنے پر معاملہ مشکوک ہو چکا ہے تاہم دونوں کے لواحقین کے بیانات قلمبند کیے جائیں گے ۔