maleeha-lodhi

پانی تک رسائی بنیادی حق ہے، اس کی حفاظت ہروقت ضروری ہے: ملیحہ لودھی

نیویارک(ہاٹ لائن)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پانی تک رسائی بنیادی حق ہے اس کی حفاظت ہروقت ضروری ہے ۔انہوں نے سیکیورٹی کونسل کے واٹر پیس اور سیکیورٹی مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کو جنگ کے آلے کے طور پراستعمال کرنے کی شدید مذمت کرتاہے اور ان کاکہنا تھا کہ پاکستان اس طرح کی کسی بھی کوشش یادھمکی کی مذمت کرتاہے اورہم ایسی کسی بھی کوشش کوعالمی انسانی قوانین کے منافی سمجھتے ہیں اوراس پر مزید کہا کے عالمی بینک سندھ طاس معاہدے کا ضامن ہے۔