rainy-weather

مالاکنڈ اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے : محکمہ موسمیات

اسلام آباد (ہاٹ لائن )محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم مالاکنڈ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔اس کے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ کالام میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت: قلات منفی04، کوئٹہ منفی03، گوپس منفی01 ڈگری جبکہ لاہور میں کم سے کم 11، اسلام آبا د08، رکراچی 15، پشاور 09، گلگت اور چترال میں 05، کوئٹہ میں منفی 03رہنے کا امکان ہے ۔