maulana-fazl-ur-rahman

مولانا فضل الرحمان کا پیٹ درد شدت اختیار کر گیا: ہسپتال ذرائع

لاہور(ہاٹ لائن) نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج مولانا فضل الرحمان کے پیٹ کے اوپر والے حصے میں در د شدت اختیار کر گئی ۔ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو انتہائی طاقتور درد کش ادویات دی جا رہی ہیں اور انکے الٹراساﺅنڈ کے بعد سی ٹی سکین بھی کروالیا گیا ہے ۔ طبیعت ناسازہونے پر انہیں مائع خوراک دی جا رہی ہے اور گزشتہ تین روز سے خالی پیٹ رکھا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مولانا کے ٹیسٹوں کی رپورٹس آج چار بجے تک آئیں گی اور مزید 2سے تین دن تک ہسپتال میں رکھا جائے گا ۔