rashid-mehmood

جنرل راشد محمود کی ممنون حسین سے الوداعی ملاقات

اسلام آباد (ہاٹ لائن ) میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے صدر مملکت ممنون حسین سے الوداعی ملاقات کی ہے. جس میں ممنون حسین نے جنرل راشد محمود کی خدمات اور ضرب عضب کی کامیابی میں ان کی کاوشوں کو سراہا ۔اس موقع پر صدر ممنون حسین نے کہا کہ جنرل راشد محمود ایک سچے اور پیشہ ورانہ سپاہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی مسلح فوج دنیا کی بہترین افواج میں سے ایک ہے ،مسلح افواج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ۔