sartaj-aziz

سرتاج عزیز نے مسئلہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا معاملہ اٹھا دیا

اسلام آباد (ہاٹ لائن) میڈیارپورٹس کے مطابق 2 روزہ دورے پر پاکستان آئے برطانوی وزیر خارجہ بورس جانس نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران مشیر خارجہ نے لائن آف کنٹرول پربھارتی جارحیت پر بریفنگ دی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ برطانیہ مسئلہ کشمیر حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔ ”تقسیم ہند کے نامکمل ایجنڈے کو پورا کرنا برطانیہ کی ذمے داری ہے “۔مشیر خارجہ نے کہا کہ مسافربس اور ایمبولینس پر گولہ باری جیسے اقدامات قابل مذمت ہیں۔بھارت جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے۔برطانوی وزیر خارجہ بورس جانس نے پاک فوج کی کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا دہشت گردی کے خلاف کردار مثالی ہے ۔پاک برطانیہ دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔مشیر خارجہ نے ایل اوسی پربھارت کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں پربھی بورس جانس کو بریف کیا ۔