admiral-zakaullah

سی پیک بہت بڑا منصوبہ ہے جو کہ جلد ہی آپریشنل ہو جائے گا: ایڈمرل ذکا اللہ

کراچی (ہاٹ لائن )کراچی کے ایکسپو سنٹر میں دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016کی تقریب میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئےنیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ نے کہا ہے کہ بھارتی آبدوز کا معاملہ غیر معمولی تھا جسے کچھ دن پھنسا کر رکھنے کے بعد واپس جانے پر مجبور کردیا ،امید ہے آئندہ بھارت یہ جرات نہیں کرے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ سی پیک بہت بڑا منصوبہ ہے جو کہ جلد ہی آپریشنل ہو جائے گا ،اس حوالے سے اپنی ذمہ داریوںسے پور ی طرح آگاہ ہیں،اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے پوری کریں گے . انہوں نے کہا کہ آئیڈ یاز پورے خطے میں سب سے بہترین دفاعی نمائش جانی جاتی ہے ،اس نمائش کو منعقد کرنے والے اداروں اور اس میں شرکت کرنے والے اداروں کے ممنون ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی شپ یارڈ نے بہت ترقی کی ہے جہاں میزائل بوٹس بن رہی ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ پاک نیوی چاروں ڈائی مینشنز میں بہترین مہارت رکھتی ہے ،نیوی اور ایم ایس اے سمندری سرحدوں کی بھر پور نگرانی کرتی ہیں ۔