پائلٹ مریم مختیارشہید کی پہلی برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے

لاہور(ہاٹ لائن) پاکستان ایئرفورس کی پہلی شہید خاتون پائلٹ مریم مختیارشہید کی شہادت کو ایک سال بیت گیا ہے جن کی پہلی برسی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔18 مئی 1992 کو کراچی میں پیدا ہونے والی مریم نے ابتدائی تعلیم ملیرکینٹ کے اسکول اورکالج سےحاصل کی ، مئی 2011 کو پاک فضائیہ کے ایک سوبتیسویں جی ڈی پائلٹ کورس میں شمولیت اختیارکی. 24 نومبر 2015 کے روزمیانوالی کے قریب کندیاں میں فضائیہ کے ایف ٹی- 7 طیارے کو معمول کی پروازکے دوران حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں خاتون پائلٹ مریم مختیارشہید ہو گئی تھیں۔ان کی برسی کے موقع پرشہید مریم کے ایصال ثواب کیلیے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی جبکہ ان خدمات کے اعتراف میں تعزیتی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔واضح رہے کہ فلائنگ آفیسرمریم مختیار گزشتہ سال میانوالی میں پاک فضائیہ کے طیارے ایف سیون کے حادثے میں شہید ہوگئی تھیں۔