boris-johnson-and-nawaz-sharif

نواز شریف سے بورس جانسن کی ملاقات،مقبوضہ کشمیر کی صو رتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (ہاٹ لائن )وزیر اعظم نواز شریف سے برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے ملاقات کی ہے جس میں مقبوضہ کشمیر کی صو رتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ نے وزیر اعظم ہاوس میں نواز شریف سے ملاقات کی جس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز ،معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری بھی موجود تھے ۔اس موقع پر ایل او سی پر کشیدہ صورتحال ،مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس سے قبل برطانوی وزیر خارجہ نے سرتاج عزیز سے ملاقات کی اور مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ کنٹرول لائن کے دونوں اطراف واقعات پر تشویش ہے ،فریقین کو مثبت مذاکرات کرنے چاہیے ،پاکستا ن اور بھارت مسئلہ کشمیر کا مستقل حل تلاش کریں۔