فاٹا اور پشاور کا الوداعی دورہ، قبائلی عوام اور پاک فوج ایک دوسرے سے جڑے ہیں، راحیل شریف

اسلام آباد (ہاٹ لائن) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فاٹا اور پشاور کا الوداعی دورہ کیا، ان کا کہنا ہے کہ ہم نے مل کر دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑی، قبائلی عوام اور پاک فوج ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فاٹا اور پشاور کا الوادعی دورہ کیا، اس موقع پر وانا میں افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ قوم کی مدد سے انسداد دہشت گردی آپریشنز مکمل کئے گئے، آبادکاری اور استحکام کے مرحلے میں کامیابیاں دیرپا ہورہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے مل کر دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑی، قبائلی عوام اور پاک فوج ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ جنرل راحیل شریف رواں ماہ آرمی چیف کے عہدے سے ریٹائر ہورہے ہیں، انہوں نے اپنے دور میں دہشت گردی کیخلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کیں جبکہ کراچی سمیت ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال بہتر کرنے میں بھی ان کا کردار قابل تعریف رہا۔