جنرل راحیل شریف کل صدر ممنون حسین کی طرف سے الوداعی عشائیہ میں شرکت کریں گے

اسلام آباد (ہاٹ لائن ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کل صدر ممنون حسین سے ملاقات کریں گے۔ صدر مملکت کی جانب سے آرمی چیف کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ بھی دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو کل دئیے جانے والے الوداعی عشائیے میں اہم سرکاری شخصیات بھی شرکت کریں گی۔ صدر مملکت کی جانب سے دئیے جانے والے الوداعی عشائیہ میں آرمی چیف کو ان کی خدمات پر خراج تحسین بھی پیش کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ آج وزیراعظم ہاﺅس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔عشائیہ کے بعد وزیراعظم اور آرمی چیف میں ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں نئے چیف کے نام کے حوالے سے غور کیا گیا۔