shahbaz-sharif

خواتین پرتشددکی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر شہباز شریف کا پیغام

لاہور (ہاٹ لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ خواتین پرتشددکی روک تھام کےلئے موثرقانون سازی کی گئی ہے۔کوئی معاشرہ خواتین کوحقوق دیئے بغیرترقی کی منازل طے نہیں کرسکتا۔خواتین پرتشددکی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انکا کہنا تھا کہ خواتین پرتشدد خلافِ انسانیت عمل ہے،حقوقِ نسواں کیلئے سب کومذہبی،سماجی اوراخلاقی ذمہ داریاں نبھاناہوں گی۔خواتین کے حقوق کے تحفظ کےلیے تمام وسائل بروئے کارلانےکاعہدکرناہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ معیشت کی ترقی میں خواتین کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،اس دن کومنانے کا مقصدخواتین پرتشددکی روک تھام کی کوششوں کوتیزکرناہے۔خواتین کوبااختیاربنائے بغیرخوشحالی کاخواب شرمندہ تعبیرنہیں ہوسکتا۔خواتین کے حقوق کاتحفظ قومی فریضہ ہے جوہمیں کامیابی سے انجام دیناہوگا۔