nawaz-sharif

وزیراعظم آج 2 روزہ دورے پر ترکمانستان روانہ ہونگے

اسلام آباد (ہاٹ لائن )تفصیلات کے مطابق وزیرا عظم پاکستان محمد نواز شریف آج 2روزہ دورے پر ترکمانستان جائیں گے ۔ ان کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد بھی ہو گا ۔انہیں اس دورے کی دعوت ترکمانستان کے صدر قربان علی بردی نے دی تھی۔وزیراعظم پاکستان اپنے دورے میں ترکمانستان کے صدر سے ملاقات کے علاوہ دارالحکومت اشک آباد میں پائیدار ٹرانسپورٹ کے بارے میں منعقدہ پہلی عالمی کانفرنس میں اپنے وفد کی قیادت بھی کریں گے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون اور ترکمانستان مشترکہ طور پراس کانفرنس کی میزبانی کر رہے ہیںجس میں حکومتی سربراہوں، وزرا، نجی شعبوں کے چیف، سول سوسائٹی کے رہنمااقوام متحدہ کے حکام سمیت 15مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔کانفرنس میں پائیدار ترقی کے ایجنڈا 2030ءکے تحت پائیدار ٹرانسپورٹ کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔