ideas-2016

دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016 ءکا آج آخری روز

کراچی (ہاٹ لائن) میڈیا رپورٹس کے مطابق 22 نومبر سے ایکسپو سینٹر کراچی میں شروع ہونے والی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016ءآج اختتام پزیر ہو جائے گی ۔ 4 روزہ اس دفاعی نمائش میں آج عام افراد شرکت کرسکیں گے۔کراچی کے ایکسپو سینٹر میں شروع ہونے والی 4 روزہ اس دفاعی نمائش کے آخری روز عام عوام کیلئے رکھا گیا ہے، نمائش کا افتتاح وزیراعظم نواز شریف نے کیا تھا۔روس اور ترکی سمیت دنیا بھر سے 43ممالک کے وفود اور 418ادارے دفاعی مصنوعات کی نمائش کر رہے ہیں ۔پاکستان میں بنائے گئے جدید ہتھیار بھی نمائش کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔4 روزہ اس دفاعی نمائش میں آج عوام صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک شرکت کر سکیں گے۔