متحدہ لندن کے رہنما حسن ظفر کو رینجرز نے حراست میں لے لیا

کراچی(ہاٹ لائن) ایم کیو ایم لندن کے رہنما حسن ظفر کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کیلئے آئے تھے تاہم رینجرز نے انہیں حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر متقل کر دیا ہے۔ ایم کیو ایم رہنما نے اہم پریس کانفرنس کرنی تھی اور حسن ظفر نے ایم کیو ایم لندن میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا اعلان کرنا تھا۔ واضح رہے اس سے پہلے بھی حسن ظفر نے ایم کیو ایم لندن کی جانب سے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کر چکے ہیں۔