rainy-weather

آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں ہلکی بار ش کی توقع ہے : محکمہ موسمیات

اسلام آباد (ہاٹ لائن )محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن،بالائی فاٹا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہےجبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت: قلات منفی04، کوئٹہ، ہنزہ منفی02، گوپس منفی01 ڈگری جبکہ لاہور اور پشاور میں کم سے کم 11، اسلام آباد 08، کراچی 16، گلگت 04، چترال 05،ہنزہ اور کوئٹہ میں منفی 02سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔