women

کراچی:خاتون نے ایمانداری کی انتہا کر دی، مگر ایسا ہوا کیا تھا؟

کراچی (ہاٹ لائن) نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں خاتون نے ایمانداری کی انتہا کر دی ، تین تلوار پر نجی بینک کے قریب شاپر سے 5لاکھ روپے ملے تو فوری پولیس کو اطلاع کر دی جس کے بعد رقم اصل مالک کے حوالے کر دی گئی ۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک خاتون نے فون پر اطلاع دی کہ اسے تین تلوار پر بینک کے قریب سے شاپر میں موجود 5لاکھ روپے ملے ہیں جس پر متاثرہ شخص کو تلاش کیا گیا اور پھر اس کی گمشدہ رقم اس کے حوالے کر دی گئی ۔ذرائع کے مطابق گمشدہ رقم ملنے پر شہری بے حد خوش تھا جس نے اس خاتون کا بھی شکریہ ادا کیا اور پولیس کے تعاون کو بھی سراہا ۔