shahid-afridi

آرمی چیف نے شاہد آفریدی کو انتہائی قیمتی تحفے سے نواز دیا

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شاہد آفریدی کے ہمراہ خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں ’شاہد آفریدی‘سپورٹس کمپلیکس کا فتتاح کیا اور اس موقع پر خوشگوار ماحول میں دونوں کے درمیان گفتگو بھی ہوئی. آرمی چیف نے اس موقع پر شاہد آفریدی کو ’گولڈ پسٹل‘ تحفہ بھی دیا جسے کھلاڑی نے انتہائی خوشی کے ساتھ قبول کرتے ہوئے راحیل شریف کا شکریہ ادا کیا ۔شاہد آفریدی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف میرے اور پاکستان کے ہیرو ہیں، حمایت کرنے پر سربراہ پاک فوج کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔