imran-khan

آج کی سب سے بڑی خبر، عمران خان نے ایسا کیا کر دیا جو قابل یقین نہیں

لاہور(ہاٹ لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے اگرچہ بابر اعوان سے سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی وکالت واپس لے لی ہے لیکن اب خبر آئی ہے کہ عمران خان نے بابر اعوان کو پاناما کیس کی ترجمانی کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔ذرائع کے مطابق کل یہ اطلاع سامنے آئی تھی کہ بابر اعوان پاکستان تحریک انصاف کی 4 رکنی اس وکلاء ٹیم سے آؤٹ ہو گئے ہیں جو سپریم کورٹ میں پاناما کیس لڑ رہے ہیں ۔ لیکن اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ بابر اعوان کو پاناما کیس کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔