pakistan-india-flag

بھارت کی پاکستان کیخلاف خفیہ منصوبہ بندی کا راز افشاں ہو گیا

کراچی(ہاٹ لائن) آئیڈیاز2016 دفاعی نمائش میں شریک دفاعی ماہرین کاکہناہے کہ بھارتی آبدوزکی پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی اورکراچی میں پی این ایس مہران پرحملہ ایک ہی سازش کی کڑی ہیں۔جن کے پیچھے پاکستان کے دیرینہ دشمنوں کاہاتھ اب بے نقاب ہوچکا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ماہرین نے مزید کہا کہ پی این ایس مہران پرحملہ آوردہشت گردوں نے سمندرمیں آبی جارحیت روکنے میں اہم اہمیت کے حامل پی تھری اورین جہازوں کونشانہ بنایا جو آبدوز کی نشاندہی کرنے اورمیری ٹائم نگرانی کاخصوصی ہتھیارہے. ماہرین نے کہاکہ سمندرمیں چلنے والی آبدوز سے مقناطیسی لہریں پیدا ہوتی ہیں اورجہازمیں لگے آلات ان مقناطیسی لہروں کے ذریعے آبدوزکی موجودگی کا پتہ چلاتے ہیں۔