army-cheif

میرا ایمان ہے، پاکستانی قوم نے دہشت گردی کے خاتمے کا عزم اور ارادہ کر لیا ہے: آرمی چیف

راولپنڈی (ہاٹ لائن) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ میرا ایمان ہے پاکستانی قوم نے دہشت گردی کے خاتمے کا عزم اور ارادہ کر لیا ہے۔ انشاءاللہ پاکستان کے آنے والے دن بہت اچھے ہوں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی جس دوران انہوں نے دہتش گردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل کی سربراہی میں پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں جسے پوری دنیا مانتی ہے۔