sindh-assembly

سندھ اسمبلی میں شرارتی مچھر گھس آئے

کراچی (ہاٹ لائن) سندھ اسمبلی کا اجلاس آغا سراج درانی کی زیر صدارت جاری تھا کہ متحدہ قومی وومنٹ کے رہنما ظفر کمالی نے سپیکر اسمبلی سے شکوہ کیا کہ ایوان میں بہت سارے مچھر گھس آئے ہیں اور انہیں اندر داخلے سے روکنے کا انتظام کیا جائے جس پر آغا سراج درانی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کچھ مچھر بہت شرارتی ہوتے ہیں اور کچھ آپ کے ساتھ آجاتے ہیں اور کچھ تو اندر آکر بیٹھ بھی جاتے ہیں ،اگر ابھی ایوان میں سپرے کرایا تو سب بے ہو ش ہو جائیں گے ۔