supreme-court

سپریم کورٹ: قتل کے الزام میں قید ملزم کو 24سال بعد انصاف مل گیا

اسلام آباد(ہاٹ لائن )سپریم کورٹ سے قتل کے الزام میں قید ملزم کو 24سال بعد انصاف مل گیا ،عدالت نے مظہر فاروق کو بری کرتے ہوئے فوری رہائی کا حکم جاری کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی جس دوران عدالت کا کہناتھا کہ میڈیکل رپورٹس اور گواہان کے بیانات میں تضاد ہے جبکہ استغاثہ ملزم کیخلاف شواہد پیش کرنے میں بھی ناکام رہاہے اور برآمد ہونے والا پستول بھی ملزم کی نہیں تھی ۔واضح رہے کہ مظہر فاروق پر قصور میں 1992میں ایک شخص کو قتل کرنے کا الزام تھاجسے ٹرائل کورٹ نے سزائے موت کا حکم سنایا تھا جبکہ ہائیکورٹ نے بھی ملزم کی سزائے موت کا حکم برقرار رکھا تھا۔