حساس اداروں کا مراسلہ جاری ‘ میاں نواز شریف ‘ شاہ محمود قریشی ‘ حمزہ شہباز ‘ کیپٹن صفدر سمیت درجن کے قریب سیاست دان اور صنعتکار دہشتگردوں کی ہٹ لسٹ پر

لاہور اسلام آ باد (ہاٹ لائن) کالعدم تنظیمیں اور دہشتگردوں نے وزیر اعظم میاں نواز شریف ‘ حمزہ شہباز شریف ‘ پی ٹی آئی کے رہنماءشاہ محمود قریشی ‘ کیپٹن (ر) صفدر اور لاہور کے صنعتکار سید بابر علی سمیت درجن سے زائد سیاستدانوں اور اہم صنعتکاروں کو نشانہ بنانے کا خوفناک منصوبہ بنا لیا ہے۔ سکیورٹی اداروں نے اس حوالے سے باقاعدہ سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو متعلفہ شخصیات کی سکیورٹی بہتر کرنے کی فوری طور پر ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔