khawaja-asif

بھارت خوش فہمی میں نہ رہے،پاکستان دفاع کی صلاحت رکھتا ہے : خواجہ آصف

اسلام آباد (ہاٹ لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سرحد پر بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جاتا ہے ،ہمارا ایک جوان شہید ہوتا ہے تو بھارت چار فوجیوں کی لاشیں اٹھاتا ہے.قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بھارت کئی برس سے پاکستان میں دہشت گردی کی سرپرستی کر رہا ہے مگر ضرب عضب نے بھاری دہشت گردی کی کمر توڑ دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر پاکستان پہل نہیں کرتا البتہ بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جاتا ہے اور ہم پاکستان کی سرحدوں، پانیوں اور فضاؤں کی حفاظت کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت اقتصادی راہداری کو کامیاب ہوتے نہیں دیکھ پا رہا کیونکہ سی پیک کی کامیابی سے خطے میں پاکستان کی اہمیت بڑھ جائے گی مگر دشمن غلط فہمی میں نہ رہے کیونکہ پاکستان ددفاع کی صلاحت رکھتا ہے .