aitzaz-ahsan

24 ویں آئینی ترمیم سیاسی مفادات کیلئے لائی جا رہی ہے: اعتزاز احسن

اسلام آباد (ہات لائن) سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ 24 ویں آئینی ترمیم سیاسی مفادات کیلئے لائی جا رہی ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنماءاعتزاز احسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 24 ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کا اعلان کیا اور کہا کہ یہ آئینی ترمیم سیاسی مفادات کیلئے لائی جا رہی ہے اس لئے پیپلز پارٹی اس کی بھرپور مخالفت کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کے وکلاءنے آگاہ کر دیا ہے کہ وہ اس کیس میں بچ نہیں سکتے۔