latif-khoso

نریندر مودی پر جنگی جنون سوار ہے:لطیف کھوسہ

ملتان( ہاٹ لائن) پیپلزپارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ نریندر مودی پر جنگی جنون سوار ہے،مودی نے گجرات میں قتل وغارت گری کی تھی اور اب کشمیر میں بھی اس کا تسلسل جاری رکھا گیا ہے.لطیف کھوسہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کو بنیادی حقوق بھی حاصل نہیں ہیں، حریت رہنماﺅں کو نظر بند یا پھر گرفتار کیا جارہا ہے، ان کا کہنا تھا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مودی جان لے اگر ظلم کروگے تو کشمیر میں جارحیت بڑھتی جائے گی، میں بان کی مون اور برطانوی وزیر خارجہ کے بیان سے حیران ہوں۔