supreme-court-of-pakistan

اثاثہ جات چھپانے پرشیخ رشید کی نااہلی کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (ہاٹ لائن) سپریم کورٹ نے اثاثہ جات چھپانے پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی نااہلی کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اثاثہ جات چھپانے پر شیخ رشید کی ناہلی کیلئے شکیل اعوان نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے جسے سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 28 نومبر کو درخواست کی سماعت کرے گا۔