nawaz-sharif

وزیر اعظم کی ترکمانستان کے صدر سے ملاقات، تاپی منصوبے پر بات چیت

اشک آباد (ہاٹ لائن) دارالحکومت اشک آباد آمد پر ترکمانستان کے اعلیٰ حکام نے وزیر اعظم نواز شریف کا استقبال کیا۔ خارجہ امور کے مشیر طارق فاطمی اور عرفان صدیقی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیر اعظم اقوام متحدہ اور ترکمانستان کے زیراہتمام کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ دورے میں ترکمانستان حکومت سے کئی معاہدوں پر دستخط بھی ہونگے۔ اشک آباد پہنچنے پر وزیر اعظم نے ترکمانستان کے صدر قربان قلی بردی محمداف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں تاپی گیس منصوبے سمیت اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔