انکوائری بل پر حکومت کی وجہ سے تاخیر ہوئی، اعتزاز احسن

اسلام آباد (ہاٹ لائن) اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر اور سینیر رہنما اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ انکوائری بل پر حکومت کی وجہ سے تاخیر ہوئی، کمیٹی کا نوٹس بہت سارے ارکان کو نہیں بھیجا گیا، بد انتظامی کے باعث کمیٹی کے بائیس ارکان اجلاس میں شرکت نہیں کرسکے۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ بابر اعوان اپوزیشن کے ساتھ ہیں، بل مستقبل تب ہی بن سکتا ہے جب حکومت اس بل کو اپنا لے، تاہم لگتا ہے کہ حکومت بل کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی، بل کی تاخیر کی ساری ذمہ داری حکومت پرعائد ہوتی ہے۔