ایران کی پاکستانی سرحد پر فائرنگ ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

پنجگور (ہاٹ لائن) ایران کی جانب سے پاکستانی حدود میں تین مارٹر گولے فائر کئے گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو پاک ایران سرحد پر ایرانی حکام کی جانب سے پاکستانی حدود میں تین مارٹر گولے فائر کئے گئے جو پاکستان کے سرحدی شہر پنجگور کے قریب خالی میدان میں زوردار دھماکوں سے پھٹ گئے مارٹر گولوں کے دھماکوں سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ ایرانی حکام کی جانب سے متعدد بار پاکستانی حدود میں مارٹر گولے فائر کرکے سرحدی خلاف ور زی کی گئی ہے ۔