پیپلز پارٹی ماضی کی سیاست کی طرف لوٹ رہی ہے ، الیکشن میں حصہ لیکر مستعفیٰ ہونے کیلئے نہیں آئے : وزیرا عظم نوازشریف

اشک آباد (ہاٹ لائن ) وزیر اعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ میثاق جمہوریت ٹھیک طور پر نہیں چل سکی اور پیپلزپارٹی 90 کی دہائی کی سیاست کی طرف لوٹ رہی ہے۔ ملک اس طرح چلاے کے متحمل نہیں ہوسکتے جس طرح 70سال سے چلایاجارہاہے۔الیکشن میں حصہ لے کرمستعفی ہونے کیلئے نہیں آئے ۔مجھ سے کئی مرتبہ کہاگیاکہ استعفیٰ دے دیں۔انتخابات کے نتائج آئے تو رونا نہیں رویا۔
ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ہم نے صرف عدلیہ کی بحالی کے لیے لانگ مارچ کیا، ہم تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ چلے اورصوبائی حکومتوں کےساتھ تعاون کیا۔ خیبرپختونخوامیں پی ٹی آئی کی حکومت کے راستے میں روڑے نہیں اٹکائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن میں کامیابی کے باوجود بلوچستان میں حکومت نہیں بنائی اور نہ ہی کوئی ایسا کام کیا جس سے جمہوریت پٹری سے اترے۔ایک جماعت کی سیاست سے ملک آگے جانےکی بجائے پیچھے جائےگا۔ملک کی خاطرنیشنل پارٹی کوبلوچستان میں حکومت بنانےکاموقع دیا۔افسوس ہے کچھ جماعتیں1990ءکی سیاست کررہی ہیں۔خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کو حکومت بنانے دی۔
وزیر اعظم نوازشریف کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ایک ایسے الیکشن میں حصہ لیاجس کی کنگزپارٹی ق لیگ تھی،الیکشن میں میرے اورشہبازشریف کے کاغذات نامزدگی مستردکئے گئے۔پرویزمشرف کی نگران حکومت میں انتخابات میں حصہ لیااورنتیجہ تسلیم کیا۔قائم علی شاہ کیساتھ بھی اچھا وقت گزرا۔