ہری پور میں سلنڈر دھماکا، خاتون سمیت 3افراد جاں بحق ، 1زخمی

ہری پور(ہاٹ لائن ) خانپور میں سلنڈر دھماکے سے 3افراد جاں بحق ہواور 1زخمی ہو گیا ۔
ہری پور کے علاقے خانپور میںسلنڈر دھماکے کے نتیجے میں لڑکا ، لڑکی اور خاتون جاں بحق ہو گئی ، دھماکا اس قدر زور دار تھا کہ کئی کلو میٹر تک اس کی آواز سنی گئی جس کے باعث ایک شخص زخمی بھی ہے جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم اس کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔
دھماکے کے بعد ریسکیو اور دیگر امدادی ٹیموں کو طلب کر لیا گیا ہے جنہوں نے شواہد اکٹھے کرنے کا کام شروع کر دیا ہے جبکہ پولیس نے تینوں لاشیں قبضے میں لیکر ہسپتال منتقل کر دی ہیں ۔