جماعت اہلسنت کراچی کے نائب ناظم علی ناصر ترابی کو گرفتار کر لیا گیا

کراچی (ہاٹ لائن ) جماعت اہلسنت کراچی کے نائب ناظم علی ناصر ترابی کو گرفتار کر لیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بلدیہ ٹاﺅن پولیس نے جماعت اہلسنت والجماعت کراچی کے نائب ناظم علی ناصر ترابی کو گھر سے گرفتار کر لیا ۔
ایس پی بلدیہ ٹاﺅ ن کا کہنا ہے کہ ناصرترابی کے ساتھی حافظ مشتاق کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ، ناصر ترابی اور حافظ مشتاق پر انسداد دہشت گردی ، لاﺅڈ سپیکر ایکٹ اور جلاﺅ گھیراﺅ کی خلاف ورزی کرنے کے حوالے سے مقدمات درج تھے اور یہ پولیس کا مطلوب تھے جنہیں آج گرفتار کر لیا گیا ہے ۔