وزیراعظم نے جمہوری نظام کو جس طرح کمزور کیا، اس کی مثال نہیں ملتی: نعیم الحق

اسلام آباد (ہاٹ لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے جمہوری نظام کو جس طرح کمزور کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔
وزیراعظم نواز شریف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ وزیراعظم کی گفتگو سے ان کے دل میں پنہاں خوف جھلکتا ہے اور اپنی تقریر میں انہوں نے جن کارناموں کا ذکر کیا ے وہ ان کے فرائض میں شامل ہیں۔
نعیم الحق نے مزید کہا کہ پاناما کیس پر سپریم کورٹ میں ہمارا موقف مضبوط ہے اس لئے حکومت کو اپنے دفاع میں ثبوت پیش کرنے ہی پڑیں گے، امید ہے کہ جلدکامیابی ملے گی۔