ایران نے بھی پاکستانی سرحدی حدود میں تین مارٹر گولے فائر کردئیے

پنجگور(ہاٹ لائن )بھارت کی جانب سے سرحدی تناﺅ بڑھانے کے بعد ایران نے بھی پاکستان کی سرحدی حدودکی ایک بار پھر خلاف ورزی کی ہے ۔ایران نے تین مارٹر گولے پاکستانی حدود یں فائر کیے جو ایف سی چیک پوسٹ سے دو کلو میٹر کے فاصلے پر گر ے تاہم اس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔مارٹر گولے کے زور دار دھماکے اور فائرنگ کی آوازوں سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ۔واضح رہے کہ ایران کی جانب سے گزشتہ کئی مہینوں سے سرحدی علاقے پنجگور کی تحصیل پروم میں مارٹر گولے فائر کیے گئے ہیں ۔