پانامہ لیکس پر 6 ماہ پہلے کچھ اور، اب کچھ اور کہہ رہے ہیں، آئینی حق مانگنا بھی جانتے ہیں اور لینا بھی آتا ہے: پرویز خٹک

پشاور (ہاٹ لائن) خیبرپختونخواہ کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس پر 6 ماہ پہلے تک وزیراعظم کچھ اور کہتے تھے اور اب کچھ اور کہہ رہے ہیں، آئینی طور پر اپنا حق مانگنا بھی آتا ہے اور لینا بھی جانتے ہیں۔
نجی ٹی وی کو دئیے گئے خصوصی انٹرویو میں پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ہم نہیں،پانامہ لیکس کہتی ہے کہ کرپشن ہوئی ہے، 6 ماہ پہلے تک وزیراعظم کچھ اور کہتے تھے اب کچھ اور، شہزادے اچانک کہاں سے آ گئے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک پر وزیراعظم جلد سیاسی رہنماﺅں کو بلائیں ورنہ ملک کو نقصان ہو گا
وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ وفاق سے فنڈز کی منتقلی ست روی کا شکار ہے ، آئینی طور پر اپنا حق مانگنا بھی آتا ہے اور لینا بھی جانتے ہیں۔